Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیپلز پارٹی کے مسلط شدہ جاگیردار ٹولے نے پندرہ سالوں میں سندھ کو تباہ حال کر دیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

صوبائی الیکشن کمیشن کی انتظامیہ آج بھی جاگیر داروں کے سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

پیپلز پارٹی کے مسلط شدہ جاگیردار ٹولے نے پندرہ سالوں میں سندھ کو تباہ حال کر دیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے عام انتخابات2024ء کے حوالے سے سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری اِس سلسلے میں حلقہ این اے-249 کے مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم و اراکینِ رابطہ کمیٹی کے ہمراہ تقریب میں شرکت بعد ازاں دفتر کا افتتاح، تقریب کا آغاز حسبِ روایت قرآنِ کریم کی تلاوت سے کیا گیا۔

تقریب میں موجود شركاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اب اپنا اختیار اور مینڈیٹ واپس لینے کے لئے کراچی تیار ہے اس شہر کو گزشتہ پندرہ سالوں سے نالائق لوگوں کے حوالے کیا ہوا تھا 2018ء میں مصنوعی قیادت کو لاکر اس شہر پر مسلط کیا گیا مگر اب شہر کا صبر کام آگیا ہے عام انتخابات میں ایم کیو ایم اپنی چھینی گئی تمام نشستیں واپس لے گی یہ ملک پاکستان بنانے والوں کے حوالے ہوگا تب ہی یہ ملک اپنی اصل کی جانب لوٹے گا ایم کیو ایم نے مردم شُماری میں ابھی صرف پچھتر لاکھ افراد کو بازیاب کروایا ہے باقی بھی جلد کروا لے گی، خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ برصغیر کی تاریخ میں ایم کیو ایم سے بڑی تحریک کبھی وجود میں نہیں آئی جو تمام نامصائب حالات کے باوجود اپنی جگہ موجود ہے آنے والے وقت میں یہ عظیم تحریکِ اپنی منزل پر پہنچ کر جبر کی سیاہ رات کا خاتمہ کرے گی، اس ملک کی محبت میں ہم اپنے حصّے سے زیادہ کی قربانی دے چُکے ہمارا اتحاد ہمارا ہتھیار ہے آگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو مخالفین کے تمام ہتھیار کام کرنا بند ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کے مسلط شدہ جاگیردار ٹولے نے پندرہ سالوں میں سندھ کو تباہ حال کر دیا صوبائی الیکشن کمیشن کی انتظامیہ آج بھی جاگیر داروں کے سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں اس شہر کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اس شہر سے تعلق نہ رکھنے والوں کو ناجائز طریقے سے مسلط کیا گیا کراچی کی تاریخ میں ہونے والے تمام ترقیاتی کام ایم کیو ایم کے ہاتھوں ہوئے ہیں کراچی کو ہمیشہ مردم شُماری میں کم گننے سمیت جعلی ڈومیسائل پر غیر مقامی لوگوں کو لاکر غیر قانونی طور بسانے اور مقامی افراد کو دیوار سے لگایا جاتا رہا مگر ایم کیو ایم پاکستان تمام جمہوری طریقہء کار اختیار کرتے ہوئے اِس شہر کا مقدمہ ایوانوں اور عدالتوں میں لڑتی رہی ایم کیو ایم کی اصل طاقت عوام کے بیچ موجود رہنا ہے مخالفین ایم کیو ایم کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حسبِ روایت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

اس موقع پر انچارج سی او سی فرقان اطیب، ٹاؤنز کے زمہ داران و کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments
Loading...