عام انتخابات2024ء کے حوالے سےعوامی رابطہ مہم کی سرگرمیاں تیز کردی گئی
عام انتخابات2024ء کے حوالے سےعوامی رابطہ مہم کی سرگرمیاں تیز کردی گئی
عام انتخابات2024ء کے حوالے سےعوامی رابطہ مہم کی سرگرمیاں تیز کردی گئی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کردی گئی اِس سلسلے میں کراچی ، حیدر آباد ، میرپورخاص سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عوامی رابطہ مہم کا کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی رابطہ مہم میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی سمیت این اے کمیٹی کے انچارجز و اراکین اور نامزد حق پرست نمائندگان نے گلی محلوں اور مارکیٹوں میں جاکر عوام کو 08فروری 2024ء کو ہونے والے انتخاب میں ماضی کی طرح پتنگ کے نشان پر مہر لگاکر حق پرست امیدواران کو کامیاب بنانے کی اپیل کیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مسلط شدہ جاگیرداروں سے پچھلے پندرہ سالوں میں سندھ کی تباہ حالی کا حصاب لینا ہے اور اپنا حق ، اختیارات اور مینڈیٹ واپس لینے ایم کیو ایم کے نشان پتنگ پر مہر لگاکر اپنا بھرپور کردار اداکرنا ہے اور 2018 میں چھینی جانے والی ایم کیو ایم کی تمام نشستیں واپس لینی ہیں۔ عوامی رابطہ مہم میں اے پی ایم ایس او ، اراکین سی او سی، ٹاؤنز و یوسی کے زمہ داران و کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔