جمیلہ پمپنگ اسٹیشن پر نئے پمپس لگوانےکا کام ابھی تک مکمل نا ہوسکا، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میئر کراچی مرتضی وھاب صاحب نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد از جلد جمیلہ پمپنگ اسٹیشن پر نئے پمپس لگوانے اور نئی 36 انچ سیوریج کی لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پر کروایا جائے گا۔ مرزا فیصل
جمیلہ پمپنگ اسٹیشن پر نئے پمپس لگوانےکا کام ابھی تک مکمل نا ہوسکا، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرزا فیصل نے موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ مورخہ 23 مارچ سے سے جمیلہ پمپنگ کی رائزک لائن پھٹنے کی وجہ سے علاقوں میں سیوریج کے گندے پانی کا سیلاب تھا۔ ہماری دن رات کوششوں سے اور بار بار متعلقہ حکام کو بار بار بولنے پر ٹیمپریری کام ہو گیا تھا۔ اب اس مسئلہ کو آئے دن یہ روزانہ کی بنیاد پر پمپ خراب ہو جاتے ہیں۔ جس سے پورے علاقے میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہو جاتا ہے۔ کل بھی 2 پمپ خراب ہوئے اور آج پھر روزانہ کا معمول بن گیا ہے، اس کا خراب ہونا۔
انہوں نے کہا کہ اس لائن کو مکمل طور پر درست کرنے کے لیے جمیلہ پمپنگ پر نئے پمپ لگانے اور 36 انچ کی نئ لائن ڈالی جانے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صاحب، سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیوں صاحب کو ہم نے اس ساری صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ جس پر میئر کراچی مرتضی وھاب صاحب نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد از جلد جمیلہ پمپنگ اسٹیشن پر نئے پمپس لگوانے اور نئی 36 انچ سیوریج کی لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پر کروایا جائے گا اور انہوں یقین دلایا تھا کہ عید کے بعد اسکا مستقل حل کے حوالے سے کام شروع کردیا جائے گا۔ تاکہ مستقبل میں اس سے منسلک حسن لشکری ویلیج، اولڈ دھوبی گارڈ، غازی نگر عثمان آباد، فورا چوک ،گارڈن نشتر روڈ، ملت نگر، حق نگر، مشاملی روڈ رامسوامی، ملت نگر، رنچھوڑلائن، کلاکوٹ، جناح آباد، گھاس منڈی اور صدر ٹاؤن لیاری ٹاؤن کے جو متاثرہ علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہو جاتا ہے، اس سے مکمل نجات حاصل ہو سکے اور آئندہ اسطرح کے مسائل پیدا نہ ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اس بات کو بھی ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ پر کوئی وعدہ وفا نا ہوا۔ پتہ نہیں حکام بالا کس چیز کا انتظار کر رہے؟ کسی جانی نقصان کا علاقہ مکینوں نے عید الفطر بھی گندے پانی میں گزار لی۔ اب عید الضحٰی کی بھی آمد آمد ہے اور بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے۔ ایسا نا ہو کہ علاقے تاریخی میں ڈوب جائیں عیدالاضحٰی پر قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہی رہا تو لوگ قربانی سیوریج کے گندے پانی میں کرے گے کیا؟ ہمارا میئر کراچی اور واٹر بورڈ کے افسران سے ہے خدارا ہمارے حال پر رحم کرے اور اس مسئلہ کو سنگین بنیادوں پر حل کروایا جائے تا کہ آئندہ آگے چل کر کوئی مسئلہ پیدا نا ہو سکے۔