Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جعلی ڈومیسائل کے ذریعے اربن سندھ کوٹہ پر دیگر لوگ بھرتی کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی میٹرک کے امتحانات میں 45 فیصد بچوں کو فیل کردیا گیا اور انٹرمیڈیٹ بورڈ میں 65 فیصد بچوں کو فیل کر دیا جبکہ اندرون سندھ کے رزلٹ 80 فیصد آرہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0

جعلی ڈومیسائل کے ذریعے اربن سندھ کوٹہ پر دیگر لوگ بھرتی کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ پر رائج ایک ٹولے نے اربن سندھ کی نوکریاں گزشتہ 15 سالوں میں غضب کرلی ہیں،شہری سندھ کے عوام گزشتہ پانچ دہائیوں سے کوٹہ سسٹم کا شکار ہوکر استحصال کا شکار ہیں،جعلی ڈومیسائل کے ذریعے اربن سندھ کوٹہ پر دیگر لوگ بھرتی کئے جاتے ہیں جو شہری سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور اب نیا طریقہ ایجاد کیا جارہا ہے سندھ کے وڈیروں کی جانب سے شہری سندھ کے عوام کو پیچھے کرنے کا ابھی حالیہ میٹرک امتحانات کے نتائج میں گڑ بڑھ کی گئی ہے۔

ان خیالات کا ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ہماری پریس کانفرنس کا مقصد تعلیمی استحصال کے حوالے سے ہے،کراچی میٹرک کے امتحانات میں کم و بیش چار لاکھ بچے شریک ہوئے ہیں جن میں سے 45 فیصد بچوں کو فیل کردیا گیا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے 65 فیصد بچوں کو فیل کر دیا گیا ہے اور اندرون سندھ کے رزلٹ 80 فیصد آرہے ہیں،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کراچی کے بچوں نے پڑھنا چھوڑ دیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے لاکھوں طلبہ متاثر ہو رہے ہیں،سندھ حکومت کی متعین کردہ بیورو کریسی کو میٹرک بورڈ اور انٹر میڈیٹ بورڈ کے ذریعے کراچی کے طلبہ کا استحصال کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، سندھ کے وڈیروں کی جانب سے کراچی کے بچوں کا استحصال کرنے کا نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے،سندھ کے وڈیرے جاگیرداروں کے ایما پر کراچی کے بچوں کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی یے،ہم اس پر طلبہ اور عوام کے ساتھ بھرپور احتجاج کریں گے اور عوام کے ساتھ مل کر بورڈ آفسز کا گھیراؤ کریں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سلیم راجپوت کے جواب سے ہم مطمئن نہیں ہے،ہم اس حوالے سے ایک بڑے احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں،یہ معاملہ براہ راست شہر کے امن و امان کے ساتھ بھی جڑا ہے،اور ہم اپنے شہر کے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو اب مزید برداشت نہیں کرسکتے، یونیورسٹیوں کی فیسز میں ہونے والے اضافے کو مسترد کرتے ہیں،یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے ہماری یونیورسٹیوں کی گرانٹ بند کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، نگران حکومت ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور دیگر ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک کے بچوں کے ساتھ ہونے والے اس کھلواڑ کا نوٹس لیں اور امتحانات کے نتائج پر کمیشن قائم کیا جائے۔

Comments
Loading...