Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں پراپرٹی ڈور ٹو ڈور سروے میں 3.1 ملین جائیدادوں کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے۔ سید مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس

0

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس۔ ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازار کی قیادت میں 10 رکنی وفد سے شعبہ وار پیش رفت پر اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، میئر کراچی، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر افسران شریک۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری سندھ کے اصلاحاتی اور بحالی ایجنڈے میں اہم حیثیت رکھتی۔ صوبے کی ترقی و بحالی میں بین الاقوامی شراکت داری کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ سندھ میں ورلڈ بینک کے 13 منصوبے 3.86 ارب ڈالر کی لاگت سے جاری ہیں۔ 3.86 ارب ڈالر میں سے پروجیکٹس پر 1.96 ارب ڈالر کا خرچ ہو چکا ہے۔

اجلاس میں مالی سال 2026 کے لیے 700.25 ملین ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ۔ کراچی کے شہری ترقی، ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ۔ کمپیٹیٹو اینڈ لیویبل سٹی آف کراچی، کراچی موبیلٹی اور سالڈ ویسٹ منصوبوں پر کمیٹیز قائم کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں پراپرٹی ڈور ٹو ڈور سروے میں 3.1 ملین جائیدادوں کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے۔ پراپرٹی سروے مکمل ہونے سے بلدیاتی اداروں کی پراپرٹی ٹیکس کی مد میں آمدن بڑھ جائیگی۔ سندھ حکومت کاروباری ماحول میں بہتری کے لیے بہترین انداز میں کا م کر رہی ہے۔

اربن پراپرٹی کی سروے جاری ہے اور کام مکمل ہونے تک سروے جاری رہے گا، اجلاس کو آگاہی۔ ایس باس (ایس بی او ایس ایس) فیز ٹو لانچ کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مربوط شہری منصوبہ بندی پر زور۔ پانی، نکاسی آب اور آبپاشی کے منصوبوں کو عوامی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر قرار۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس باس میں 13 ادارے آن بورڈ ہیں اور 4 ہزار سے زائد ای-پرمٹس جاری کی گئی ہیں۔ ایس باس فیز تھری میں مزید ادارے مئی 2026 تک شامل ہوں گے۔ ہمیں کراچی شہر کو بہترین اور ترقی یافتہ شہر بنانا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج منصوبے اور سندھ بیراجز پروجیکٹ پر بریفنگ۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ 40 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ ٹو 240 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے۔ سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ 292 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے۔ سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ 291.23 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی اور صفائی عوامی صحت کے لیے لازمی ہیں۔ صحت و آبادی کے شعبے میں بنیادی صحت، ماں اور بچے کی صحت کو ترجیحات میں ہیں۔

سکھر بیراج پر دروازوں کی تبدیلی اور دیگر کام جاری ہیں ، اجلاس میں بریفنگ۔ گڈو بیراج کی بہتری کے لیئے بھی کام شروع کئے گئے ہیں، اجلاس میں آگاہی۔ تعلیم کے شعبے میں سلیکٹ منصوبے کے تحت اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور کلاس رومز کی بہتری جاری ہے۔ 15 اسکول جنوری 2026 تک اور مزید 150 اسکول اپریل 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ صحت کے شعبے میں 200 ملین ڈالر کا سندھ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن منصوبہ۔

سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اور نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام پر پیش رفت۔ 171 جنرل ڈیوٹی ڈاکٹرز کی منتقلی کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ 238 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی بھرتی اور تربیت جلد شروع کی جائے گی۔ ایمبولینسز کی ری لوکیشن 19 دسمبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ۔ سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے پر پیش رفت۔ سوشل پروٹیکشن کے لیے 200 ملین ڈالر کے منصوبے کے تحت نظام مضبوط بنانے پر اتفاق۔ الائیواسٹاک، زراعت اور ماحولیاتی بحالی کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غربت اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سماجی تحفظ غربت کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے بحالی اور رہائش کے منصوبوں پر تیز عملدرآمد کی ہدایت۔ سیلاب کے بعد بہتر اور مضبوط تعمیر ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کو رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت۔ خریداری اور فنڈز کے اجرا میں تیزی لائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم۔ انسانیت پر مبنی ہر عمل عوامی زندگی میں بہتری لائے گا،۔

Comments
Loading...