Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات جاری ہیں۔ سلمان عبداللہ مراد

پروفیشنل باکسر، ورلڈ اور نیشنل چیمپئن آغا کلیم کی ڈپٹئ میئر کراچی سے ملاقات

0

کراچی : پروفیشنل باکسر، ورلڈ اور نیشنل چیمپئن آغا کلیم کی ڈپٹئ میئر کراچی سے ملاقات۔ ملاقات میں باکسنگ سمیت کھیلوں کے فروغ پر بات چیت۔

سلمان عبداللہ مراد ڈپٹئ میئر کراچی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سمت دیتے ہیں، باصلاحیت کھلاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ حال ہی میں آغا کلیم نے اسرائیلی باکسر کو ناک آؤٹ کیا جس پر دلی خوشی ہوئی۔ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات جاری ہیں۔ پروفیشنل باکسر آغا کلیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اور کے ایم سی کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ کے ایم سی اور حکومت سندھ کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

آغا کلیم پروفیشنل باکسر نے کہا کہ سرکاری سرپرستی سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع ملتے ہیں۔ اپنی تمام کامیابیاں شہر اور ملک کے نام کرتا رہوں گا۔

ڈپٹئ میئر کراچی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنائیں۔

Comments
Loading...