بجلی کے بلوں سے سلیب سسٹم ختم کیا جائے اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ حافظ نعیم الرحمن
تنخواہ دار نے 375 ارب روپے ٹیکس دیے لیکن جاگیرداروں نے صرف 5 ارب روپے کا ٹیکس دیا۔ حافظ نعیم الرحمن
اگر آج ہم حکومت کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو آئندہ اس سے بھی بدتر حالات ہونے والے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف تاجر کنونشن سے صدارتی خطاب۔ انہوںنے کہا کہ اگر آج ہم حکومت کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو آئندہ اس سے بھی بدتر حالات ہونے والے ہیں۔ تاجر دوست نے نام پر ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔ تنخواہ دار نے 375 ارب روپے ٹیکس دیے لیکن جاگیرداروں نے صرف 5 ارب روپے کا ٹیکس دیا۔ بجلی کے بلوں سے سلیب سسٹم ختم کیا جائے اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز ختم کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے پر ایک روز کی ہڑتال کریں گے۔ اس وقت پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی تکلیف نہیں ہے۔ ہم اسلام آباد میں دھرنے میں بیٹھیں گے اگر ابتدائی مطالبات مان لیے تو بات چیت ہوگی ورنہ وہیں بیٹھ کر پورے ملک میں ہڑتال ہوگی۔ ہم سول نافرمانی نہیں کرنا چاہتے ہم پولیٹیکل رائٹ استعمال کرنا جانتے ہیں۔ ہم یہ فیصلہ بھی کرسکتے ہیں کہ بجلی کے بل کا بائیکاٹ کریں۔ ہم دھرنے بھی دیں گے بجلی کے بل کا بائیکاٹ بھی کریں گے۔
کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجھے ہوئے ماحول میں ایک ہی امید کی کرن نظر آتی ہے وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہے۔ گزشتہ کل کی خاموشی آج کی پریشانی کا سبب ہے۔ آج ہماری خاموشی ہمارے بچوں کے مستقبل کی دشمن ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اذان دے کر اپنا فرض ادا کردیا ہے۔ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ موذن کی پکار جاگتے ہیں یا نہیں۔ پورے ملک کی تاجر برادری جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف تاجر کنونشن سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری تعلیم، صحت امن فراہم کرنا ہے۔ آج ملک میں ظالم طبقہ قابض ہے ، چند خاندان نے ملک پر قبضہ کیا ہواہے۔ ظالم اور مظلوم کی جنگ کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ مزاحمت کا راستہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ کراچی سے قافلوں کی صورت میں دھرنے کے لیے پہنچیں گے۔