ایم پی اے جمال احمد کی نارتھ ناظم آباد کے-الیکٹرک کے آفس میں افسران کے ساتھ اہم ملاقات
کراچی : ایم پی اے جمال احمد نے کے-الیکٹرک ضلع وسطی کے مرکزی دفتر میں افسران سے علاقے میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے حوالے سے ملاقات کی۔
جمال احمد نے کے ڈی اے فیز 2،3،4،5 ماریہ اپاارٹمنٹ اور آرمی شاپنگ سینٹر میں ہونے والی بندش پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے مکمل بحالی اور بلنگ کے نظام کو بہتر کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر ریجنز ہیڈ منظور لودھی ، کلسٹر ہیڈ نبیل قیوم اور جی ایم دانش موجود تھے۔