سیکٹر 4ڈی اور اس کے اعتراف میں گیس کی قلت کا معملہ، عوام کا جماعت اسلامی کا شکریہ
اس مہنگائی کے دور میں گیس کے بل کے ساتھ ساتھ سیلنڈر کا خرچہ اٹھانا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ عوام کی شکایت
سیکٹر 4ڈی اور اس کے اعتراف میں گیس کی قلت کا معملہ، عوام کا جماعت اسلامی کا شکریہ
کراچی : سرجانی ٹاون سیکٹر 4-ڈی میں پچھلے سال سے گیس کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ عوام نے اس مسلہ سے پریشان ہوکر عوامی نمائیندوں سے ملاقات کی اور ان کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا۔ اس مہنگائی کے دور میں گیس کے بل کے ساتھ ساتھ سیلنڈر کا خرچہ اٹھانا کافی مشکل ہوگیا ہے۔
سرجانی ٹاون یوسی 7 کے چئیرمین امید علی قاضی، وائس چئیرمین حافظ سید عمران علی اور کونسلر حمزہ یعقوب نے اس مسلے کو پہلے دیکھا اور پھر اس کے حل کے لئے سوئی گیس کمپنی سے رابطہ کیا۔ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی۔ سرجانی ٹاون یوسی 7 کی ٹیم اور سوئی گیس کی محنت سے علاقہ میں درپیش گیس کی قلت کو ختم کردیا گیا ہے۔
جس پر علاقہ مکین نے سرجانی ٹاون یوسی 7 کے چئیرمین امید علی قاضی، وائس چئیرمین حافظ سید عمران علی اور کونسلر حمزہ یعقوب کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا۔