گوگل فارایجوکیشن ٹولز کا کراچی پولیس ٹریننگ ڈپارٹمنٹ میں گوگل آپریٹنگ سسٹم پر مبنی کروم باکس کی مدد سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
اجلاس میں کراچی پولیس اور ٹیک ویلی پاکستان کے ساتھ گوگل فار ایجوکیشن کے ریجینل سربراہ مسٹر پال ہچنگز کی موجودگی میں مفاہمتی ہاداشت پردستخط کیا گیا۔
گوگل فارایجوکیشن ٹولز کا کراچی پولیس ٹریننگ ڈپارٹمنٹ میں گوگل آپریٹنگ سسٹم پر مبنی کروم باکس کی مدد سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
کراچی : ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعلق ڈی آئی جی ایڈمن کراچی عمران یعقوب نے کراچی پولیس آفس میں اجلاس کیا۔ اجلاس میں ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق، گوگل فار ایجوکیشن کے سربراہ مسٹرپال بچنگز و دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کراچی پولیس اور ٹیک ویلی پاکستان کے ساتھ گوگل فار ایجوکیشن کے ریجینل سربراہ مسٹر پال ہچنگز کی موجودگی میں مفاہمتی ہاداشت پردستخط کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کراچی عمران یعقوب نے کہا کہ کراچی پولیس ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی آپریشنل صلاحیوں میں اضافے کیلئے پرعزم ہے اور گوگل ورک اسپیس سے اشتراک اس مقصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔
اس شراکت داری کے تحت کراچی پولیس کو مکمل طور پر محفوظ ڈیجیٹل شناخت ملے گی، جو اہم معلومات تک رسائی کو یقینی بنائے گی اور مزید مؤثر ظور پر عوامی تحفظ میں اضافہ اور قانون کا نفاذ آسان ہوجائے گا۔
مزید برآں گوگل فارایجوکیشن ٹولز کا کراچی پولیس ٹریننگ ڈپارٹمنٹ میں گوگل آپریٹنگ سسٹم پر مبنی کروم باکس کی مدد سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
ٹیک ویلی پاکستان، کراچی پولیس، اور گوگل ورک اسپیس کے درمیان شراکت داری قانون کے نفاذ کے عمل کو جدید بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی کو اپناتے ہوئے اور Google Workspace کی مضبوط حفاظتی خصوصیات کو بروئے کار لاتے ہوئے، کراچی پولیس آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور عوام کی بہتر خدمت کرنے کے لیے تیار ہے۔