Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یونین کمیٹی نمبر 09 میں خواتین کے لئے ماڈل پردہ پارک بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین محمد یوسف

نیو کراچی ٹاؤن میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے شجر کاری مہم کا آغاز۔

0

انسان اور درخت ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔چیئرمین محمد یوسف

کراچی : نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندے میدان عمل میں موجودہیں۔ٹاؤن میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کو مرحلہ وار تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 09 کار بازار گراؤنڈمیں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،یونین کمیٹی نمبر 09 کے چیئرمین عباس شیخ،وائس چیئرمین حنظلہ انور،عمران فقیر،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال و دیگرمتعلقہ افسران و علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد نیو کراچی ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کو پاک صاف کرنا ہے۔شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور اُن سے نکلنے والے دھویں سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جو موسمی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے نام کا ایک پودا ضرور لگائیں یہ ایک صدقہ جاریہ ہے،ہماری کوشش ہے کہ شجر کاری مہم کے دوران ٹاؤن میں 50 ہزار پودے لگائے جائیں جس کے لئے محکمہ باغات کے افسران کو خصوصی ہدایات دے دی گئی ہیں اور اس حوالے سے نیو کراچی ٹاؤن کی نرسریز میں خوشنما اور پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں جو شجر کاری مہم کے دوران نیو کراچی ٹاؤن میں موجود گرین بیلٹ اور پارکوں میں لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد ہم نے نیو کراچی ٹاؤن میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز کا جائزہ لیا جو کہ نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے اجڑ چکے تھے اور خستہ حالی کا شکار تھے اور شروع دن سے ہماری کوشش ہے کہ ان اجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کو بحال کیا جائے اور الحمداللہ نیو کراچی ٹاؤن میں اب تک 12 پارکوں کی تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کئے جاچکے ہیں جہاں علاقہ مکینوں کو سستی اور صحت مند تفریحی میئسر آرہی ہے نیو کراچی ٹاؤن میں پارکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ اگلے ماہ اگست تک مزید 02 (دو) پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور ہم موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں،انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔

Comments
Loading...