Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کی جانب بڑھیں۔ حافظ نعیم الرحمن

آج شاہراہ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی غزہ ملیں مارچ ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن

0

پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کی جانب بڑھیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا میں نرسری اسٹاپ شاہراہ فیصل پراسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار14جنوری کوشاہراہ فیصل پرعظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ کے سلسلے میں لگائے۔ مرکزی کیمپ کا دورہ‘انتظامات کا جائزہ ومیڈیا سے گفتگو۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج شاہراہ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی غزہ ملیں مارچ ہوگا۔ اسرائیلی جارحیت کے سو دن ہوگئے ہیں۔ 24 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ امریکہ کا صدر جوبائڈن اسرائیل کا مسلسل ساتھ دے رہا ہے۔ جکارتہ، ٹوکیو، امریکہ اور لندن سمیت بڑے بڑے ممالک میں اسرائیل کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں۔ پوری دنیا کے انسان سراپا احتجاج ہیں اور جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پاکستان میں اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج ہوا لیکن انتخاب کی وجہ سے فلسطین کے مسئلے کو پس پشت ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی اپیل پر آج شاہراہ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی غزہ ملین مارچ ہوگا۔ تمام بڑی جماعتیں انتخابات میں مصروف ہوگئی ہیں اور مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انتخاب بھی کریں گے اور مسئلہ فلسطین پر مارچ بھی کریں گے۔ غزہ ملیں مارچ تمام انسانی اکائیوں کا مارچ ہے۔ ہم فلسطینیوں کو استقامت کے ساتھ ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے اور انہیں قید کرکے جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک ، عرب ممالک اور آو آئی سی کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہے۔ حماس اور القسام بریگیڈ کو سلام پیش کرتے ہیں جو اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستان میں موجود تمام بڑی پارٹیاں امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اور اقتدار کی بھیک مانگنے والے اسرائیل اور امریکہ کی مذمت نہیں کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اقتدار کی ہوس کے لیے امریکہ کے در پر گٹنے ٹیک رہے ہیں اور اقتدار مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے مارچ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق سے توقع ہے کہ وہ فلسطین نے معاملے پر اپنی رائے تبدیل کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے حکمران اور عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیا۔ پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کی جانب بڑھیں۔

اس موقع پر جنرل سکریٹری جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، رکن سٹی کونسل و امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئرڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود ہیں۔

Comments
Loading...