Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہید حنیف چھٹہ کی قبر پر رحمت علی، لیاقت بروہی، نظام الدین جدون اور اقبال غوری کی کارکنان سمیت حاضری اور دعائے مغفرت

اس موقع پر شہید حنیف چھٹہ کی پارٹی کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

0

کراچی : یومِ شہدائے کارساز، 18 اکتوبر کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 123 اور یونین کونسل 6 خمیسہ گوٹھ کے عہدیداران و کارکنان نے اپنے شہید ساتھی شہید حنیف چٹا کی قبر پر حاضری دی، پھول پیش کیے اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کیں۔

اس موقع پر پی ایس 123 کے صدر رحمت علی، یو سی 6 کے صدر لیاقت بروہی، سینئر نائب صدر اقبال غوری، انفارمیشن سیکریٹری نظام الدین جدون، نائب صدر محبوب بروہی، خزانچی ہاشم بروہی، ایڈووکیٹ آغا جاوید، وارڈ 4 کے صدر سبحان بروہی، وارڈ 4 کے نائب صدر فضل خان، وارڈ 1 کے انفارمیشن سیکریٹری عامر بھیو، وارڈ 3 کے صدر ممتاز بروہی، وارڈ 2 کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و شھید حنیف چھٹہ کے فرزند سارنگ چھٹو، عمر چھٹہ، وارڈ 1 کے سینئر نائب صدر راجہ خان، ظہیر حسن بروہی اور احمد علی کچھی سمیت وارڈز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہید حنیف چھٹہ کی پارٹی کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اللہ رب العزت شہید حنیف چھٹہ سمیت تمام شہدائے کارساز کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments
Loading...