Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مرتضیٰ وہاب کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

0

مرتضیٰ وہاب کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ تعالی صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جلد صحت کاملہ عطاء کریں۔ پوری قوم کی دعائیں صدر پاکستان کے ساتھ ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بدھ کو تصدیق کی۔ نیجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر ایک نجی ہسپتال میں متعدی امراض کے ماہرین سے طبی امداد لے رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے متعدد ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “طبی ٹیم چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ اس کی حالت کو مؤثر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔” صدر زرداری کو طبیعت کی خرابی کے بعد نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments
Loading...