آبادی کے درمیان موجود اس طرز کے کارخانے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں اور شہری انتظامیہ خواب غفلت میں مبتلا ہے۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا حیدرآباد میں پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی اور ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار
افسوس ناک حادثہ سراسر انتظامی غفلت کا شاخسانہ ہے۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے حیدرآباد میں پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی اور ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ افسوس ناک حادثہ سراسر انتظامی غفلت کا شاخسانہ ہے۔ رہائشی علاقوں میں آبادی کے درمیان موجود اس طرز کے کارخانے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں اور شہری انتظامیہ خواب غفلت میں مبتلا ہے۔
حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ فی الفور معاملے کی شفاف تحقیقات ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے مزید یہ کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی مکمل دادرسی کی جائے، بعد ازاں حق پرست رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے انچارج و اراکینِ کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت بھی کی ہلاک شدگان کے ورثاء کو ایم کیو ایم کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر امدادی کاموں میں ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔