تھانہ بلال کالونی کی پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ بلال کالونی کی پولیس پارٹی گشت پر مامور تھی کہ دورانِ گشت اسٹریٹ کرائم (چھینا جھپٹی) کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ملزم کی شناخت عریب ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزمان میں دانیال ولد نامعلوم اور موئز ولد نامعلوم شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ تین (03) راؤنڈز، ایک عدد اوپو موبائل فون (مسروقہ) اور نقد رقم 130 روپے برآمد کر لی گئی۔
مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔