چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ریاض گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت
ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہے
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ریاض گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت
کراچی : چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے ریاض گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سائرہ خان بھی موجود تھیں۔ ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو پولیو کے خاتمے کے لئے ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔ تاکہ اس بیماری کو سینٹرل، کراچی اور پاکستان سے جڑ سے ہی ختم کیا جاسکے۔