Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم چاہتے ہیں کہ یہ تمام کام ہر صورت اسی سال مکمل ہوں تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر میں واضح تبدیلی نظر آئے۔ مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی مشترکہ صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔

0

کراچی : انڈسٹریل زونز کے انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق اوور سائٹ کمیٹی کا اجلاس۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی مشترکہ صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز شادیہ جعفر، مختلف ٹریڈ زونز کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ مختلف ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی جانب سے اسکیم پر جاری کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میئر کراچی نے کہا کہ ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو گرانٹ فراہم کرنے اور کام خود کروانے کا مقصد منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔ تاجروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے انہیں سرکاری خریداری کے مراحل سے استثنا دیا گیا ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اور سندھ حکومت انڈسٹریل زونز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تمام کام ہر صورت اسی سال مکمل ہوں تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر میں واضح تبدیلی نظر آئے۔ اب تمام ایسوسی ایشنز کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ کام مکمل کریں، کیونکہ ان منصوبوں کے لیے تمام فنڈز ایسوسی ایشنز کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی کاوشوں سے پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ فنڈز بھی فراہم کیے گئے ہیں اور کام بھی ایسوسی ایشنز کی مشاورت اور ترجیحات کے مطابق ہو رہے ہیں۔ 20 جولائی تک تمام کام شروع ہو جانے چاہییں تاکہ شہریوں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہو۔

Comments
Loading...