کلک کی جانب سے قلندریا سے انڈا موڑ تک کی سڑک کا کام مکمل کرلیا گیا
قلندریا چورنگی سے انڈا موڑ تک کی سڑک کی تعمیر کے دوران چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل موجود تھے۔
کلک کی جانب سے قلندریا سے انڈا موڑ تک کی سڑک کا کام مکمل کرلیا گیا
کراچی : شاہراہ نورجہاں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ قلندریا چورنگی سے انڈا موڑ تک کا سڑک بہت ہی زیادہ خراب تھا۔ جس کی تعمیر کا حکم حکومت سندھ نے دیا اور یہ کام پہلے میگا کے پاس تھا لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے اس کام کو کلک کو دیا گیا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی2 میں کلک نے بہت سارے سڑک کی تعمیر کا کام کیا ہے لیکن اپنی نوعیت میں یہ سب سے بڑا کام تھا جو کلک نے کیا ہے۔ پوری سڑک کو دوبارہ سے اکھاڑ کر ڈالا گیا ہے۔ آج اس کام کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ کلک کے ساتھ ساتھ اس کام کو کرانے کے لئے جماعت اسلامی کے منتخب امیداواران بھی موجود تھے۔ جس میں سب سے زیادہ محنت فرحان سہیل کی ہے۔ انہوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران اس سڑک پر موجود تمام سویریج کے کاموں کو کرایا۔
یوسی چئیرمین فرحان سہیل کے ساتھ ان کی ٹیم سے کونسلر منیب وسیم، کونسلر کلیم اختر، لیبر کونسلر تنویر صاحب، کوآرڈینیٹر میں مشائق نور خان، جناب شعیب صاحب اور عمیر طلحہ نے یہاں موجود تمام کاموں کو خود کھڑے ہوکر کرایا۔ کلک کمپنی کے اور ٹھیکیدار کے ساتھ انہوں نے بھرپور تعاون کیا اور جہاں جہاں ان کو مشکلات کا سامنا تھا وہاں انہوں نے آگے بڑھ کر اس کو حل کرایا۔
آج اس سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب دوسری سڑک کی باری ہے جس کے بارے میں کلک کی طرف سے جناب ناصر صاحب نے بتایا کہ اس کی حلت کافی بہتر ہونے کی وجہ سے اس پر صرف پیچ ورک کیا جائے گا اور امید کی جاری ہے کہ 2 سے 3 دن میں اس کو مکمل کرلیا جائے گا۔
کلک کی طرف سے جناب منیر صاحب سے اپیڈ بریکر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کیونکہ یہاں کے لوگوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران سب سے زیادہ ضور اپیڈبریکر بنانے پر دیا تھا۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور 14-بی کی یہ مین سڑک ہے اور اس کا نام شاہراہ نورجہاں ہے۔ عوام جو کئی سالوں سے پریشان تھی، انہوں نے سڑک کی تعمیر پر جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ اور کلک کا شکریہ بھی ادا کیا۔