شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں گھر میں گھسے ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ
کراچی : شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں گھر میں گھسے ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ شادمان نمبر 2، سیکٹر 14-بی میں ایک گھر میں ڈاکوؤں کے گھسنے کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ڈاکو کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت عامر ولد رضا خان اور عمران ولد جبار کے نام سے ہوئی، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت شاہد ولد انور کے نام سے ہوئی۔
ڈاکوؤں کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈڈ میگزین، موبائل فون اور ایک رکشہ برآمد کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔