Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی منتخب نمائندوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہو تو وسائل کا رونا نہیں روتے۔ منعم ظفر خان

جماعت اسلامی کے زیر قیادت کراچی کے 9 ٹاؤنوں کی صفائی ستھرائی سڑکیں اور روشنیاں بتاتی ہیں کہ یہاں جماعت السلامی کے منتخب نمائندے کام کر رہے ہیں۔ منعم ظفر خان

0

جماعت اسلامی منتخب نمائندوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہو تو وسائل کا رونا نہیں روتے۔ منعم ظفر خان

کراچی: گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام اوپن ایئر جم،روڈ سائیڈ جنگل،ماڈل سڑک کے بعد گلبرگ ٹاؤن میں ماڈل محلے کا قیام گلبرگ ٹاؤن نے ماضی کی طرح ٹاؤنز میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے نئے آئیڈیاز لانا اؤران پر عمل کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے یو سی 5 عزیز آباد میں ماڈل محلے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ، ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس،یو سی چیئرمین عارف منیر یو سی وائس چیئرمین عرفان شاہ، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف،دیگر بلدیاتی افسران اہل محلہ کی کثیر تعداد اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر نے ماڈل محلے کا دورہ کیا اور اہل محلہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی منتخب نمائندوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہو تو وسائل کا رونا نہیں روتے ہم عوام کی خدمت کا عدم لے کر ائے ہیں یہ آپ لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ ہے جو آپ پر خرچ کیا جا رہا ہے جب امانت اہل لوگوں کے سپرد کی جائے تو کام ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے زیر قیادت کراچی کے 9 ٹاؤنوں کی صفائی ستھرائی سڑکیں اور روشنیاں بتاتی ہیں کہ یہاں جماعت السلامی کے منتخب نمائندے کام کر رہے ہیں اور گلبرگ ٹاؤن ان سب میں نمایاں نظر آرہا ہے اور ترقی کے سفر کی طرف گامزن ہے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ماڈل محلے کا قیام محدود وسائل میں رہتے ہوئے ایک مشکل ٹاسک تھا مگر گلبرگ ٹاؤن کے افسران ، ملازمین اور منتخب بلدیاتی قیادت نے اسے احسن طریقے سے انجام دیا یہاں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ سے لے کے ہر ملازم نے اپنے حصے کا کام کیا یہ ان تمام محنت لوگوں کی محنت کا ثمر ہے جو آپ لوگوں کو ماڈل محلے کی شکل میں نظر آرہا ہے میں یہاں رہنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو کہ ہر موقع پر ہمارے ساتھ ساتھ رہے ہم نے اور اپ نے مل کر اس کی حفاظت کرنی ہے اور دوبارہ گلبرگ ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانا ہے

Comments
Loading...