ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ یوسی 04 نیوکراچی کو ایک چمکتا دمکتا ماڈل یوسی بنا کر دکھائیں گے۔ حافظ شیراز احمد
کراچی : آج بروزِ جمعرات بتاریخ 04 مئی سن 2026ء کو حافظ شیراز احمد نوجوان کونسلر یوسی 04 کی زیرنگرانی محمکہ صفائی نیوکراچی ٹاؤن کے تعاون سے صفائی مہم جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے گلی محلّوں کو اپنا سمجھ کر سنبھالیں گے نفرتوں کو ختم کریں گے محبت اور تعاون کو فروغ دینگے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ یوسی 04 نیوکراچی کو ایک چمکتا دمکتا ماڈل یوسی بنا کر دکھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس آپ ہمارے دست وبازو بنیں، جماعتِ اسلامی آپ کو ایسا نیوکراچی واپس دے گی جس پر آپ فخر کریں گئے انشاء اللہ۔