Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حماس کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے۔ منیب وسیم

حماس کی یہ پیش قدمی اسلامی ممالک پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔ منیب وسیم

0

حماس کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے۔ منیب وسیم

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 02، کونسلر وارڈ 01، منیب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ حماس کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے۔ اسرائیل میں حماس کی جانب سے کامیاب حملے اور پیش قدمی، مغربی علاقے کی فتح عالم اسلام کی ایک بہت بڑی فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی یہ پیش قدمی اسلامی ممالک پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے کہ وہ فکسطین جو گزشتہ 70سال سے اسرائیلی عفریت کا مقابلہ تن تنہا کر رہا ہے آج تمام اسلامی ممالک جو آزاد ہیں لیکن امریکہ اور اسرائیل کے غلام ہیں، جن کی معیشت اور حکمران طبقہ اپنے فیصلے امریکہ اور اسرائیل سے کرواتے ہیں، ایسے میں حماس کی یہ پیش قدمی امت مسلمہ کے لئے ایک نوید کی کرن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی موقع دے کہ ہم اپنے حماس کے بھائیوں کے شانہ بشانہ اس جنگ میں اپنے پیروں کو خاک آلود کرسکیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ نہ صرف حماس کے مجاہدین کی حفاظت فرمائے بلکہ انہیں مزید فتوحات نصیب کرے۔ آمین

Comments
Loading...