کونسلر منیب وسیم کا موجود بجلی کے مسائل پر محلہ کمیٹی کے ہمراہ کے-الیکٹرک آئی بی سی کا دورہ
کے الیکٹرک نے مظالم کی حد پار کردی ہے۔ منیب وسیم
کونسلر منیب وسیم کا موجود بجلی کے مسائل پر محلہ کمیٹی کے ہمراہ کے-الیکٹرک آئی بی سی کا دورہ
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 02، وارڈ 1 کا سب سے بڑا مسئلہ کے-الیکٹرک کا ہے۔ جسے کئ مرتبہ کونسلر منیب وسیم اپنی علاقائی اور ضلعی قیادت کی سرپرستی میں حل کروا چکے ہیں۔ لیکن جانے وہ کون سے محرکات ہیں، کہ جن کی وجہ سے بار بار منیب وسیم کا حلقہ ان مسائل کا شکار ہوتا رہتا ہے۔ منیب وسیم گزشتہ دو سال سے اہل محلہ کے ساتھ مل کر کے-الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔
حال ہی میں منیب وسیم نے اہل محلہ کے ہمراہ کے-الیکٹرک آئ بی سی کا دورہ کیا۔ جہاں سے مسلسل وعدے اور وضاحتیں ہی ملتی آتی رہی ہیں۔ منیب وسیم سے جب اس حوالے سے رجوع کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ آج انہیں کافی امید بندھی ہے کہ اب ہم مسئلے کہ مستقل حل کی طرف حقیقت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
منیب وسیم کا کہنا ہے کہ اگر کے-الیکٹرک نے اپنی روز تبدیل نہ کی تو احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے اور ہم کے الیکٹرک آئ بی سی کے دروازے پر دھرنے سمیت ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن کرنا بھی جانتے ہیں، لیکن ہماری اس خوبی کو ہماری کمزوری قطعاً نہ سمجھا جائے۔
آخر میں منیب وسیم نے کہا کہ ہم بل بھی ادا کریں اور گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی سہیں۔