Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کتوں کا کاٹنا خطر ناک ہے اس سے جان لیوا حادثات ہوتے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

حکومت سندھ ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت سگ گزیدگیسے بچاؤ کے اقدامات کررہی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

0

کتوں کا کاٹنا خطر ناک ہے اس سے جان لیوا حادثات ہوتے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب پیپلز اسکوائر برنس روڈ پہنچ گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی عالمی ریبیز ڈے کے موقع پر آگہی واک میں شرکت۔ واک میں ڈاکٹرز، ماہرین، اساتذہ، طلباء اورشہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت سگ گزیدگیسے بچاؤ کے اقدامات کررہی ہے۔ کتوں کا کاٹنا خطر ناک ہے اس سے جان لیوا حادثات ہوتے ہیں۔ رے بیز، وائرس سے ہونے والی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے، یہ بیماری دماغی سوزش کا باعث بنتی ہے۔ رے بیز متاثرہ کتوں کے لعاب میں وائرس ہوتا ہے جو کاٹنے سے متاثرہ فرد میں منتقل ہوجاتا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ مطالعے سے پتا چلا کہ ہر کتا ریبیز سے متاثر نہیں ہوتا تاہم یہ جان لیوا مرض ہے اور فوری تشخیص ضروری ہے تاکہ فوری علاج ہوسکے۔ اس مرض کی عوامی طور پر آگہی ہونا ضروری ہے، لہٰذا عالمی سطح پر ہونے والے تجربات کی روشنی میں کتوں کی افزائش کو سائنسی بنیادوں پر کنٹرول کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سگ گزیدگی پر کنٹرول کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جہاں ان کے تولیدی نظام کو مفلوج کیا جاتا ہے اور ربیز شکن انجکشن لگائے جاتے ہیں۔ کراچی نہ صرف انسانوں کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے بلکہ یہاں کتوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

Comments
Loading...