پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف این آئی سی وی ڈی یونٹ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی گئی
این آئی سی وی ڈی یونٹ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر اپنی محبت کا اظہار کیا گیا
پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف این آئی سی وی ڈی یونٹ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی گئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف این آئی سی وی ڈی یونٹ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر کراچی ڈویژن و پارلیمانی لیڈر کراچی میٹروپالیٹن کارپوریشن جناب نجمی عالم بھائی، مرکزی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف حنیف اعوان ، صوبائی صدر اسد اللہ سامٹیو، صدر کراچی ڈویژن حضرت کلام خان ، سیکریٹری انفارمیشن محمد نوید انور ،ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن آفتاب احمد خان انجینئر ، صدر این آئی سی وی ڈی اسرار علی گاڈھی، و دیگر زمیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محترم بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ ہم اپنے چیئرمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے، اور انشاء اللہ 35 ویں سالگرہ کا تحفہ قوم کو وزیراعظم بلاول کی صورت میں دیا جائے گا