Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم کی جانب سے افتتاح سے قبل پاک چین فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ

0

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم کی جانب سے افتتاح سے قبل پاک چین فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور افتتاح کے سلسلے میں جاری تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیرِ صحت نے متعلقہ حکام سے بریفنگ حاصل کی اور ہسپتال کے انتظامی امور، طبی سہولیات اور مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افتتاح سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری ایڈمن، جوائنٹ سیکریٹری ہسپتال اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بھی وفاقی وزیرِ صحت کے ہمراہ موجود تھے۔

Comments
Loading...