Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جاوید صدیقی کی دعوت پر ایم این اے فرحان چشتی کی آمد، علاقہ میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کا عزم

0

کراچی : مرکزی تاجران فورم جاوید صدیقی کی دعوت پر ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی اپنی ٹیم کے ساتھ ان کے گھر جاپہنچے۔ اس ملاقات میں جاوید صدیقی کے ساتھ محلہ کمیٹی کے صدر عمیر عثمانی اور ان کی ٹیم کے لوگ بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران علاقہ کا دورہ بھی کیا گیا۔ جہاں علاقہ مکین اور دوکانداروں سے بھی ملاقات کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ میں موجود مسائل کو لے کر ایک تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

ایم کیو ایم پاکستان ایم اے فرحان چشتی کے ساتھ جناب فیضان صاحب بھی موجود تھے۔ تمام تر مسائل سننے کے بعد ایم این اے فرحان چشتی نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ہم سے علاقہ کی بہتری کے لئے جو ہوسکے گا ہم کریں گے۔

شادمان ٹاون میں جاری کام کے حوالے بھی بات ہوئی۔

MNA Farhan Chishti Visits at the Invitation of Javed Siddiqui, Pledges Immediate Measures for Local Improvements.
MNA Farhan Chishti Visits at the Invitation of Javed Siddiqui, Pledges Immediate Measures for Local Improvements.
Comments
Loading...