Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خواتین کی مضبوط قیادت ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے۔ شاہینہ شیر علی

تقریب کا مقصد خواتین کی قیادت اور سیاسی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔

0

خواتین کی مضبوط قیادت ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے۔ شاہینہ شیر علی

اسلام آباد : صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ، شاہینہ شیر علی کی قومی خواتین کنونشن اور پاکستان ویمن لیڈرز پروجیکٹ کی تقریب میں شرکت

وزیر برائے ترقی نسواں سندہ، شاہینہ شیر علی نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی خواتین کنونشن اور پاکستان ویمن لیڈرز (پی ڈبلیو ایل) پروجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی۔ یہ تقریب ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی قیادت میں منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد خواتین کی قیادت اور سیاسی شمولیت کو فروغ دینا تھا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین نے پالیسی سازی، قیادت اور خواتین کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ، نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ میں خواتین کے حقوق اور ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی مضبوط قیادت ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے۔

پاکستان ویمن لیڈرز (پی ڈبلیو ایل) پروجیکٹ کے تحت اس کنونشن میں مختلف موضوعات پر مباحثے اور سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں خواتین کی خودمختاری، قیادت اور پالیسی سازی میں ان کے کردار پر غور کیا گیا۔ اس ایونٹ کو یو این ویمن کی معاونت حاصل تھی

Comments
Loading...