Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بلدیہ حیدرآباد کے 207 ملازمین کو ہائی کورٹ نے دو سال بعد بحال کر دیا۔ ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ حیدرآباد

ایم کیو ایم پاکستان کے لیگل ایڈ کمیٹی کے ایڈوکیٹ صابر حسین ، عبدالحق ایڈوکیٹ نے غریب ملازمین کا مقدمہ لڑا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد

0

حیدرآباد : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رزق اور موت اللہ پاک کےہاتھ میں ہے۔ اللہ پاک جب چاہے جس سے چاہے اس سے کام لے لیے۔ یا اللہ ہم سب کو زمینی خداؤں سے بچا۔آمین۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ حیدرآباد کے 207 ملازمین کو ہائی کورٹ نے دو سال بعد بحال کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے لیگل ایڈ کمیٹی کے ایڈوکیٹ صابر حسین، عبدالحق ایڈوکیٹ نے غریب ملازمین کا مقدمہ لڑا ہے اور دو سال بعد ہائی کورٹ نے نوکری بحال کر دی۔

ایم کیو ایم ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایم کیو ایم ہی کام آتی ہے۔ بلدیہ کے غریب ملازمین نے ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آفس پہنچ کراپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی اور ڈھیر ساری دعائیں دی۔

Comments
Loading...