Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

لاہور نے بلایا لیکن کوئی تحفہ نہیں دیا، کراچی آتے ہی منیب وسیم کو کراچی کا تحفہ

کراچی آتے ہی کونسلر منیب وسیم کا موبائیل، فیصل موورز کے اڈے سے گن پوانیٹ پر چھن گیا۔

0

لاہور نے بلایا لیکن کوئی تحفہ نہیں دیا، کراچی آتے ہی منیب وسیم کو کراچی کا تحفہ

کراچی : شہر میں اسٹریٹ کرائم کم نا ہوسکے۔ بکرعید کے بعد بھی عوام کو اسٹریٹ کرائم کا سامنا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے گن پوئینٹ پر موبائیل چھننے کی ویڈیو واٹس ایپ گروپ میں فردش کرنے لگیں۔

نارتھ ناظم آباد یوسی 2، کونسلر وارڈ نمبر 1 منیب وسیم کے ساتھ بھی ایسا واقع پیش آگیا جب آج صبح وہ کراچی پہنچے۔ وہ کچھ اپنے کام کی وجہ سے لاہور گئے تھے، آج صبح وہ کراچی پہنچے اور فیصل موور کے اڈے سے انہوں نے رائیڈ بک کرنے کے لئے موبائیل نکالا۔ ایک دم سے دو لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے ان کا موبائیل چھین لیا۔ منیب وسیم نے ان کو روکنے کی کوشش کی لیکن لڑکوں کے پاس اصلحہ موجود تھا تو وہ کچھ کرہی ناپائے۔

یہ سارا واقعہ منیب وسیم نے کراچی پہنچنے کے بعد بیان گیا۔ فل حال ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس کوئی موبائل موجود نہیں ہے تو لوگوں سے رابطہ کرنا مشکل ہورہا ہے۔ اس لئے لوگوں سے گزارش ہے یوسی میں آکر ملاقات کرلیں۔

Comments
Loading...