کراچی شہر میں بارش، پولیس عوامی خدمت میں مصروف
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس پولیس بارشوں میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی مدد کررہی ہے
کراچی شہر میں بارش، پولیس عوامی خدمت میں مصروف
کراچی : شہر میں تیز بارش کے بعد بہت سے شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوجانے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایسے موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد عوام کی مدد کے لئے سڑکوں پر موجود ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس پولیس بارشوں میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی مدد کررہی ہے۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 پر کال کر کے مدد کیلیے اپنی پولیس سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔
کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند کی ہدایات پر ضلع کیماڑی کی موچکو چیک پوسٹ سے لیکر بن قاسم تک، منگھو پیر جیسے مضافاتی علاقے ہوں یا لیاقت آباد جیسے گنجان آباد محلے، اور گڈاپ سپر ھائی وے سے لیکر اولڈ سٹی ایریا تک کراچی پولیس کے تمام تھانوں کے گشت کرنے والے موبائل یونٹس، بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد میں مشغول ہیں۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 پر کال کر کے مدد کیلیے اپنی کراچی