Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی سنگین ہے تمام سیاسی جماعتوں کے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ڈاکٹر فاروق ستار

آم کا سیزن چل رہا ہے آم کھانے والے شہری آم کی گٹھلیاں قریبی پارکس میں لگائیں تو 5 سال بعد شہر مینگو سٹی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار

0

ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی سنگین ہے تمام سیاسی جماعتوں کے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے گرین پاکستان مشن قومی شجر کاری مہم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔قومی شجر کاری مہم کا سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی معاز محبوب ، افتخار عالم اور حق پرست پر عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شجرکاری مہم میں موجود شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ موسم کے ساتھ ساتھ معاشی تبدیلیاں بھی رونما ہورہی ہیں پورے ملک میں بجلی گیس اور پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے کراچی میں اگر 40 سینٹی گریڈ ہو تو 50 سینٹی گریڈ محسوس ہوتا ہے آم کا سیزن چل رہا ہے آم کھانے والے شہری آم کی گٹھلیاں ضائع کرنے کے بجائے انہیں اپنے قریبی پارکس میں لگائیں گے تو 5 سال بعد شہر مینگو سٹی میں تبدیل ہوسکتا ہے ہم جانتے ہیں شجر کاری مہم سے فوری استفادہ نہیں ہوگا مگر انشاء اللہ آنے والے سالوں میں ہمارے بچے ہمیں دعائیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والے ہر چھوٹی سے چھوٹی اشیاء پر ٹیکس ادا کررہے ہیں جہاں ہم کراچی والے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ٹیکس دیتے ہیں اس کے بدلے میں ہمیں انفراسٹرکچر کی تباہی اور اسٹریٹ کرائمز کی بھرمار ملتی ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے زمانے میں ایسے حالات نہیں تھے جو اس وقت ہیں شہری علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں سیاسی و معاشی بحران پورے ملک آتا ہے اور قرض کراچی کو اتارنا پڑتا ہے اس سنجیدہ صورتحال کے باوجود لیاقت آباد کے عوام اور ہم سب کی ایک جیسی ہی صورتحال ہے میرے علاقے پی آئی بی کالونی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے کراچی والوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کراچی کماکر دے اسلام آباد پنڈی لاہور پشاور اور سارے ملک کو چلائے اس کے باوجود بھی کراچی کو اسکے حق سے محروم رکھا جائے یہ نہیں چلے گا شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے آزاد کشمیر والوں نے حکومت کو آنکھیں دیکھائیں تو حکومت نے انہیں ریلیف فراہم کردیا گیا ہمیں بھی اپنا حق لینے کے لئے ایک بڑی اسمبلی شاہراہِ فیصل اور ایم اے جناح روڈ پر لگانی ہوگی ،

ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا ہم احسان نہیں جتاتے مگر اب ہمیں بھی انسان سمجھا جائے برابر کا پاکستانی سمجھا جائے اگر ہمیں اب ہمارے حقوق نہیں ملے تو پھر ہم بتائیں گے کہ پاکستان کو کیسے بنایا اور اب اسے کیسے بچائیں گے کراچی کے ڈومیسائل پر کراچی میں میٹرک کرنے والے بچے کا حق ہےہم نے 15 ہزار نوکریوں کا کیس جیتا ہے یہ 15 ہزار نوکریاں متعصب حکومت جو اپنے بھانجوں بھتیجوں میں تقسیم کررہی تھی ان نوکریوں کو وآپس لیا اور وہ سب نوکریاں انشاء اللہ کراچی کے نوجوانوں کو ملیں گی ہم کراچی اور پاکستان کو بچانے کے لئے ہر اس جماعت سے بات کریں جو جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی سنگین ہے تمام سیاسی جماعتوں کے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ایم کیو ایم کی قیادت کی دن رات کی کاوشوں سے ہم جلد کراچی کے لئے ایک بڑا پانی کا منصوبہ لارہے ہیں جلد ہی کراچی والوں کو خوش خبری ملے گی۔

Comments
Loading...