Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریحام خان پاکستان ریپبلک پارٹی کے ساتھ سیاسی میدان میں اتر گئیں

ریحام خان نے کراچی پریس کلب پر ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا۔

0

ریحام خان پاکستان ریپبلک پارٹی کے ساتھ سیاسی میدان میں اتر گئیں

کراچی : ریحام خان نے کراچی پریس کلب پر ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی پارٹی کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اعلان اس وجہ سے کراچی سے کیا جارہا ہے کہ میرے خیال سے یہ دارلخلافہ ہونا چاہیئے۔ اگر آپ گھر میں حق کی بات کریں تو آپ کو کوئی برداشت نہیں کرتا۔ اگر آپ ٹی وی پر شو کرتے ہیں تو آپ کا شو بند کرادیا جاتا ہے۔ میرے نذدیگ کسی بھی سیاسی پارٹی اور سیاسی لیڈر میں کوئی فرق نہیں رہا۔ میں نے جو کام کیا ہے وہ میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔ جو نوکری لی ہے اور جو فرض نبھائے ہیں وہ میرٹ کی بنیاد پر کئے ہیں۔ میں ایسی میار کی اور لوگوں سے توقعہ رکھتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں نوکریاں نا ہونے کی وجہ سے لوگ یہاں سے باہر جارہے ہیں کمانے کے لئے۔ کراچی میں ہر صوبے کے لوگ آئے ہوئے ہیں ۔ اس پر بھی لوگوں کو تکلیف ہے۔ کیونکہ آپ انکو ان کے صوبوں میں روزگار نہیں دیتے ہیں۔ یہ ہمارا مسلہ نہیں ہے کہ کون پرائم منسٹر آیا ہے اور کون سی ایم آیا ہے۔ آپ کو پتہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ٹکر لی ہے۔ جو بات دوسرے نہیں کرسکتے ہیں وہ میں کرسکتی ہوں۔

Comments
Loading...