اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چھوٹے بچوں کو استعمال کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان 2 سے 4 سال کے بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹینکی میں بٹھا کر موبائل فون اور پرس جھپٹ کر چھینتے تھے۔
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چھوٹے بچوں کو استعمال کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں کریم آباد سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چھوٹے بچوں کو استعمال کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان 2 سے 4 سال کے بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹینکی میں بٹھا کر موبائل فون اور پرس جھپٹ کر چھینتے تھے۔ ملزمان کو کریم آباد میں واردات کے بعد شہری کے شور مچانے پر پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وحید ولد شمس اللہ اور ظفر ولد عبدالستار کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان کے ساتھ موجود 3 سالہ بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کے ہمراہ موٹر سائیکل کی ٹینکی میں بیٹھا ہوا بچہ کسی پڑوسی کا تھا جسے وہ اپنے ہمراہ لے کر آئے تھے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے