ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور زیرو ٹولرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی بھی ہدایت دی گئی۔
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کانفرنس روم، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، سب ڈویژنل افسران، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز نے شرکت کی۔
کراچی : جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کانفرنس روم، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، سب ڈویژنل افسران، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز نے شرکت کی۔
ایس ایس پی نے ایس ایچ اوز کی گزشتہ ایک ماہ پندرہ دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم و وہیکولر کرائم سے متعلق اپ ڈیٹ حاصل کی۔ انہوں نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائیاں تیز کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے، مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں میں تیزی، معیاری انٹروگیشن، اور اسٹریٹ کرائم کے انسداد کے لیے شاہین فورس کے مؤثر استعمال کی ہدایات جاری کیں۔
منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور زیرو ٹولرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی بھی ہدایت دی گئی۔