Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کے اراکین کی پیپلز پارٹی ڈسٹرک سینٹرل کے صدر سردار خان سے اہم ملاقات

محلہ کمیٹی کے اراکین نے اطمنان کا اظہار کیا۔

0

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون، شادمان ٹاون میں مئیر کراچی اور کے ایم سی کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہے۔ جس میں حیدر فوڈز سے لے کر شادمان نمبر 1 تک کی دونوں سڑک، سیوریج لائین اور نالے کی تعمیر شامل ہے۔ اس حوالے سے مئیر کراچی مرتضی وہاب صاحب نے کچھ دن پہلے علاقہ کا دورہ بھی کیا تھا۔ جس میں انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آج رات تقریبا 8 بجے شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کے لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر جناب سردار خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ جس میں شادمان ٹاون میں جاری کام کو لے کر تفصیلی بات بھی ہوئی۔ سردار خان نے علاقہ مکین کے مسائل کو سننا اور ان کی دعوت پر علاقہ کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سردار خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے۔ آپ لوگوں کے جو بھی مسائل ہیں ان کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ علاقہ مکین نے اس ملاقات کے بعد اطمنان کا اظہار کیا۔

Shadman Town Mohalla Committee members hold important meeting with PPP District Central President Sardar Khan
Shadman Town Mohalla Committee members hold important meeting with PPP District Central President Sardar Khan
Comments
Loading...