Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم پی اے جمال احمد کی کے-الیکٹرک کے آفس میں منظور لودھی صاحب اور تقی رضا صاحب سے اہم ملاقات

0

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم نے نارتھ ناظم آباد کے-الیکٹرک کے آفس میں کلسٹر مینجر منظور لودھی صاحب اور جی ایم تقی رضا صاحب سے ملاقات کی اور چند اہم ایشوز پر بات ہوئی۔

اس ملاقات میں شادمان ٹاون، ماریہ اپارٹمنٹ کے تمام بلاکس کی بلنگ اور اضافی لوڈ شیڈنگ پہ ریلیف کے حوالے سے بات کی گئی۔

اس موقع پر بھٹو کالونی، بلاک ٹی اور بلاک ایچ (آر کیٹگری) کی محلہ کمیٹیوں کے اراکین نے بھی ایم کیو ایم پاکستان کی توسط سے جی ایم صاحب ملاقات کی اور اپنی پریشانیوں کا ذکر کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے عنقریب کے ڈی اے فیز 2 اور 3 کے رہائشیوں کو بڑا ریلیف ملنے جارہا ہے۔

Comments
Loading...