Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عیدالاضحی کے موقع پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب -چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے عشائیہ اور اسناد کی تقسیم

: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن، نصرت اللہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی، نگرانی اور دیگر لازمی امور انجام دینے والے محنتی ملازمین کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملازمین کو عشائیہ دیا گیا اور بہترین خدمات پر تعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔

0

عیدالاضحی کے موقع پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب -چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے عشائیہ اور اسناد کی تقسیم

کراچی : تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ، جناب کامران سراج، سابقہ ٹاؤن ناظم جناب فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر جناب عبدالحمید سہاگ، وائس چیئرمین محمد الیاس، مختلف محکمہ جات کے افسران اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ کہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عید الاضحی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا صفائی ستھرائی کے حوالے سے گلبرگ ٹاؤن کو سر فہرست رکھا۔

یہاں عید کے تینوں روز تمام لوگ فیلڈ میں موجود تھے اور گلبرگ ٹاؤن کو نمبر ون پوزیشن پہ کھڑا کر دیا یہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا خاصہ ہے کہ یہاں ہر تہوار پر بہتر سے بہتر انداز میں عوامی خدمت کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

اس موقع پرچیئرمین نصرت اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عید جیسے بڑے مواقع پر جب عام شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں، تب ہمارے صفائی اور بلدیاتی عملے کی محنت، فرض شناسی اور قربانی مثالی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کی خدمات کو سراہنا ہمارا اخلاقی اور انتظامی فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ مستقبل میں بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرتی رہے گی اور ہر سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا رہے گا۔اس موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی یہ روایت ہے کہ ملازمین کو ان کا حق وقت پر ادا کر دیا جائے ہمارے سابقہ ادوار میں بھی ملازمین کو ان کا حق بروقت ادا کر دیا جاتا تھا انہی ملازمین کی محنت کی وجہ سے گلبرگ ٹاؤن تمام ٹاؤنوں میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین نے ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے عید الاضحی پر کام کرنے والے تمام ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے عید کے موقع پر بھی عوامی خدمات انجام دی

تقریب کے اختتام پر عشائیہ دیا گیا اور تمام حاضرین نےانتظامیہ کے اس مثبت اقدام کو سراہا۔

Comments
Loading...