Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

فاروق ستار نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

0

فاروق ستار نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کراچی : اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی اور بزدلی ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی افواج، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریکِ غم ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحتیابی نصیب فرمائے آمین۔

Comments
Loading...