چند خاندانوں نے وطن عزیز کو یرغمال بنارکھاہے۔ منعیم ظفر خان
آئی پی پیز اور مہنگی بجلی سے ہر عام آدمی پریشان ہے ۔منعیم ظفر خان
چند خاندانوں نے وطن عزیز کو یرغمال بنارکھاہے۔ منعیم ظفر خان
کراچی : منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی پاکستان، کی پریس کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز اور مہنگی بجلی سے ہر عام آدمی پریشان ہے۔ چند خاندانوں نے وطن عزیز کو یرغمال بنارکھاہے۔ 24کروڑ عوام دووقت کی روٹی کےلئے پریشان ہیں۔ جماعت اسلامی کا دھرنا دوروز سے اسلام آباد میں جاری ہے۔ آئی پی پیز اور کے الیکٹرک نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ کے الیکٹرک تو آئی پی پیز سے بھی زیادہ لوٹ مار کررہی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں مزید پانچ روپے اکتالیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیاجارہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے خون پسینے کی کمائی سود میں خون سمیت نچوڑی جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی ایم کیوایم نے کے الیکٹرک کو کوڑی کے دام بیچ دیاہے۔ عوام شدید پریشانی وکرب میں ہیں کرایہ دینے راشن ڈالیں یا بجلی کا بل بھریں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے کو صوبائی ہیڈ کوارٹر تک پھیلانے کا اعلان کیاہے۔ 31جولائی بروز بدھ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ اور دھرنا دینے جارہے ہیں۔ شام پانچ بجے مسجد خضراء صدر سے ریلی کی صورت میں گورنر ہاؤس جائیں گے۔ یہ عوامی دھرنا ہے کراچی والے ظلم کے نظام کے خلاف گھروں سے نکل آئیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر مزدور وکلاء ڈاکٹرز نوجوان خواتین سب دھرنے میں شریک ہونگے۔ کراچی کادھرنا اس وقت تک جاری رہےگا جب تک مطالبات منظور نہیں ہوجاتے۔ آئی پی پیز کاخاتمہ ، مہنگی بجلی کم کی جائے ، اشرافیہ کو مفت بجلی پٹرول بند کیاجائے۔ عوام کو ریلیف ملنے تک جدوجہد جاری رہےگی۔ اب اسٹیشنری پر بھی ٹیکس لگایا جارہاہے جو سراسر تعلیم دشمنی ہے۔