آخر کار زندگی میں سکون، سادہ خوشیوں سے لطف اندوز ہونا۔ صبا قمر
صبا قمر اپنی اداکاری کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔
آخر کار زندگی میں سکون، سادہ خوشیوں سے لطف اندوز ہونا۔ صبا قمر
تفصیلات کے مطابق صباقمر ایک ایسا نام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کڑی محنت اور لگن سے اس مقام کو حاصل کیا ہے۔ ان کی اداکاری کے لوگ دیوانے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیابھر میں ان کے فین موجود ہیں۔ جو ان کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی نظر آتی ہیں۔ جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں۔ جن کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’آخر کار زندگی میں سکون، سادہ خوشیوں سے لطف اندوز ہونا۔ شام کی چائے، فطرت کا حسن، اور موسیقی—یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں میری دنیا کو مکمل کرتی ہیں۔ 🌿☕️🎶‘‘۔