مہاجر کالونی میں سوئی گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ،8 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ٹاؤن انچارج ہیراباد، و کارکنان سول اسپتال پہنچ گئے
مہاجر کالونی میں سوئی گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ،8 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
سندھ : مپریور خاص مہاجر کالونی میں مرکزی نگراں کمیٹی رکن شریف خان کی ہمشیرہ کے گھر کے اندر سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد کے برن وارڈ منتقل کیا گیا۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ٹاؤن انچارج واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورآ سول اسپتال پہنچے اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری سے ملاقات کی جنہوں نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ کردیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ اور دیگر انتظامی افسران بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے۔
متاثرہ اہل خانہ کو ہر ممکن طبی سہولیات اور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ و حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز،رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی بشیر قریشی ٹاؤن انچارج ہیرآباد وسیم آرائیں واراکین کمیٹی بھی سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج و معالجے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔