Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ خدمات کو سراہا اور پولیس چیف کی امن و امان کیلئے بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے ہمراہ ڈی ائی جی ساؤتھ آفس میں سی پی ایل سی آفس کا افتتاح کیا۔

0

پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ خدمات کو سراہا اور پولیس چیف کی امن و امان کیلئے بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے ہمراہ ڈی ائی جی ساؤتھ آفس میں سی پی ایل سی آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی ، ڈپٹی چیف سی پی ایل سی بمعہ ٹیم و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز پر چیف سی پی ایل سی نے اپنے ادارے کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ خدمات کو سراہا اور پولیس چیف کی امن و امان کیلئے بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پولیس چیف نے سی پی ایل سی کے چیف اور ٹیم کی موثر کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ پولیس چیف نے مسقبل میں بھی جرائم اور حساس نوعیت کے مقدمات پر پولیس اور سی پی ایل سی مشترکہ طور پر کام کرنے پر زور دیا تاکہ اداروں تک عوام کی رسائی ممکن بو اور اعتماد بحال کیا جاسکے۔

تقریب کے اختتام پر پولیس چیف نے سی پی ایل سی چیف اور ٹیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Comments
Loading...