Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص توجہ لیاری کے مسائل کے حل پر ہے۔سعید غنی

لیاری، پمپنگ اسٹیشن کو لوڈشیڈنگ سے مشتنعی کرنے کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ وہاں جنریٹرز اور نئی مشینوں کو بھی لگا دیا گیا ہے۔ سعید غنی

0

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص توجہ لیاری کے مسائل کے حل پر ہے۔سعید غنی

کراچی : کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ لیاری میں سیوریج کا پورا نظام پمپنگ اسٹیشن کی مدد سے چلتا ہے اور لیاری میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی شہر بھر کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ پمپنگ اسٹیشن کو لوڈشیڈنگ سے مشتنعی کرنے کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ وہاں جنریٹرز اور نئ مشینوں کو بھی لگا دیا گیا ہے۔ کراچی بھر میں کیمیکل فیکٹریوں کی جانب سے سیوریج کے نظام میں ان کا سیوریج کا پانی ملا دینے کی شکایات کے ازالے کے لئے فیکٹریوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی میں مختلف ارکان کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کیا۔

ایم۔کیو ایم کے رکن ریحان اکرم کی جانب سے ان کے حلقہ پی ایس 122 میں سیوریج کے کئی سال سے 3000 اور 3100 سڑک کے درمیان مسائل کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ یہ مسئلہ ضرور ہے اور اس کے حل کے لیئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن مسلسل کام کر رہا ہے اور اس کے لئے 275 ملین روپے ایک اسکیم بھی بنائی گئی ہے اور فنڈز کی دستیابی پر اس کو نان اے ڈی پی سے پورا کیا جائے گا بصورت دیگر آئندہ مالی سال کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس کو شامل کرکے اس مسئلہ کو حل کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معزز ممبر کی جانب سے مذکورہ سیوریج لائن میں وہاں کی کیمیکل فیکٹریز کے زہر آلود کیمیکل ملا پانی سیوریج میں ملا دئیے جانے کی بات میں بھی صداقت ہے اور یہ مسئلہ پورے شہر میں کیمیکل فیکٹریز کا ہے اور اس کے لئے اس کے خلاف نہ صرف ان کیمیکل فیکٹریز سے بات کی جارہی ہے بلکہ ان کے خلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن ساجد علی کی جانب سے ان کے حلقہ پی ایس 106 لیاری میں سیوریج کے نظام کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ لیاری میں سیوریج کا پورا نظام پمپنگ اسٹیشن کی مدد سے چلتا ہے اور لیاری میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی شہر بھر کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ پمپنگ اسٹیشن کو لوڈشیڈنگ سے مشتنعی کرنے کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ وہاں جنریٹرز اور نئ مشینوں کو بھی لگا دیا گیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ خود معزز ممبر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص توجہ لیاری کے مسائل کے حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام لیاری کی اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلیاں بھی بنا دی تھی البتہ وہاں گیس کمپنی کی جانب سے علاقے کے عوام کی جانب سے گیس کی پرانی لائنوں کی شکایات پر وہاں گیس کمپنی نے کم و بیش تمام گلیاں کھود دی ہیں، اس کی گوکہ انہوں نے روڈ کٹینگ کی ادائیگی کی ہے اور یہ رقم یہاں ہی خرچ کی جائے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم نے لیاری کے سیوریج کے نظام کو بہت حد تک بہتر کیا ہے اور اس وقت ضرور کچھ مسائل ہیں ان کے سدباب کے لئے جہاں پمپنگ اسٹیشن کو لوڈشیڈنگ سے مشتنعی کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ 200 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ سے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور 8 جنریٹرز اور 20 پمپس خرید کئے گئے ہیں جبکہ 8 پمپس کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ لیاری میں سیوریج کا نظام بہت زیادہ متاثر ہے۔ کچھ یوسیز میں مسائل آتے ہیں اور ان کو واٹر بورڈ فوری حل کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معزز رکن نے جہاں یوسی کے 12 لاکھ کے فنڈز سے پمپنگ اسٹیشن چلانے کا کہا ہے تو میں واضح کرتا چلوں کہ یہ کام یوسیز کا نہیں بلکہ واٹر بورڈ کا ہے۔ یوسیز کے فنڈز سے وہاں کے ملازمین کی تنخواہوں، سرکاری کاموں کے اخراجات اور یوسیز کے چھوٹے کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے ہم نے اپنے تمام ریجنل ڈائریکٹرز و ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر یوسی اور کونسلز کے فنڈز کی نہ صرف مانیٹرنگ کریں بلکہ اس کی ہر ماہ رپورٹ مرتب کریں۔

Comments
Loading...