Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے آغاز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

0

پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے آغاز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے آغاز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے پولیو مہم کے آغاز پر پولیس افسران و جوانوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی ایسٹ نے تمام افسران و جوانوں کو اپنے علاقوں میں حفاظتی اقدامات اور فول پروف سیکیورٹی پلان کے مطابق عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے افسران کو باور کروایا کہ عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے یہ مہم انتہائی اہم ہے اور پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پولیو مہم کے دوران 1200 سے زائد پولیس افسران و جوان، لیڈی پولیس اور سادہ لباس پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Comments
Loading...