جن غباروں پر زبردستی ہوا بھری کی گئی وہ غبارے بہت جلد پھٹنے والے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
اگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکن کا ضمیر زندہ ہے تو وہ ہمارے ساتھ شریک ہوں۔ حافظ نعیم الرحمن
جن غباروں پر زبردستی ہوا بھری کی گئی وہ غبارے بہت جلد پھٹنے والے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا الیکشن کمیشن آفس، سندھ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس، سندھ کے باہر زبردست احتجاج کرنے والے اہل کراچی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج عظیم جدوجہد کا نکتہ آغاز ہوگیا ہے۔ 8 فروری کو ملک میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کی۔ الیکشن کروانا نہیں چاہتے تھے ، موبائل سروسز بند کردیں۔ اس کے باوجود پاکستان کے عوام اپنی رائے دینے کے کیے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔ پورے ملک کی طرح عوام نکلے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والوں کو شہر میں پھر سے زندہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دہشت نہیں چلے گی۔ شہر میں بھتہ خوروں کا تسلط کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایک زبردست تحریک آپ کا استقبال کررہی ہے۔ آج اگر ظلم کو برداشت کرلیا تو بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست ہوگی۔ بے پٹی کی چہل میں آنے والے اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بن کر ارب پتی بن گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتے ہیں کہ شہر کی کسی بھی این اے کی نشستوں میں ایم کیو ایم کے 10 ہزار ووٹ بھی نہیں ہین۔ کراچی کے شہریوں مبارک کو کہ انہوں نے بھتہ خوروں کو اپنے ووٹ کے ذریعے سے شکست دے دی ہے۔ فارم 45 ہمارے پاس ہیں جس میں این اے اور پی ایس کی نشستیں جماعت اور آزاد امیدواروں نے جیتی ہیں۔ جماعت اسلامی نے جینون مینڈیٹ نے ہمیشہ تسلیم کیا ہے اور غلط پر مزاحمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہا تھا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے لوگوں کا مقدمہ بھی لڑے گی۔ فارم 45 جمع کرلیں ہر محاذ پر مینڈیٹ کے خلاف جدوجہد کریں اور لڑیں گے۔ جن غباروں پر زبردستی ہوا بھری کی گئی وہ غبارے بہت جلد پھٹنے والے ہیں۔ وڈیروں اور جاگیرداروں نے کراچی کے شہریوں کو تباہ و برباد کردیا۔ کراچی کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے وڈیروں اور جاگیرداروں اور ان کے آلہ کاروں کو مسترد کردیا ہے۔ ایم کیو ایم والے کس منھ سے احتجاج کریں گے۔ مینڈیٹ تسلیم کروگے تو سروں پر بٹھائیں گے لیکن بندوق کی نال پر عزت نہیں کریں گے۔ ہم اپنی ذات کے لیے نہیں قوم کے مستقبل کے لیے لڑیں گے۔ آج جو نعرے آپ لگانا چاہ رہے ہیں کہ وہ ڈیڑھ سال بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایسے نعرے لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ اپنی ڈیوٹی ادا کررہے ہیں۔ نتیجے کو بازیاب کروانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ کل شہر میں 8 بڑے مقامات دھرنے دیے جائیں گے۔ قوم کے سامنے حقائق پیش کیے جائیں گے۔ اگر آپ کو ذاتی مفاد پر فروخت نہیں ہونا بلکہ حق اور سچ کی بنیاد پر اکھٹا ہونا ہے۔ 269 لوگوں کو جلانے والے کو عوام کے ماتھوں کا جھومر بنا کر عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی۔ الیکشن کمیشن سن لے کہ آپ کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ اگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکن کا ضمیر زندہ ہے تو وہ ہمارے ساتھ شریک ہوں کل شام 4 بجے کراچی کے 8 بڑے مقامات پر احتجاج کریں گے۔ مینڈیٹ کو کسی صورت چوری نہیں ہونے دیں گے، تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔