Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی نے ملک کی تاریخ کا منفرد دھرنا دیا جو بجلی مزید مہنگی کرکے ختم ہوا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

خوشحالی جب تک کراچی میں داخل نہیں ہوگی ملک کے کسی حصے میں نہیں پہنچ سکتی۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

0

کراچی نے پورے ملک کی خوشحالی، ترقی اور تنخواہوں کا بیڑا اُٹھایا ہوا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت قومی شجر کاری مہم گرین پاکستان کے مشن کے تحت ملک بھر میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایم کیو ایم گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پودے اور درخت لگائے گئے۔جبکہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔

تقریب میں ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سی او سی کے اراکین،ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت اہلیان گلشن اقبال نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ان لوگوں نے آباد کیا جنہوں نے اپنے گھر بار کو چھوڑا اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، یہ شہر بڑا خوش نصیب ہے جس کے بدولت آج اسلام آباد کے باغات ہرے بھرے ہیں،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم ایسے شہر کا حصہ ہیں جس نے پورے ملک کی خوشحالی، ترقی کا بیڑا اُٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر پورے ملک کے بجٹ کا 65 فیصد حصہ دیتا ہے،اس شہر کی ذمہ داری کی بدولت پورے ملک کی سرکار کی تنخواہیں دی جاتی ہیں،اس شہر کی بدولت ملک کے حکمران پلتے ہیں مگر پلٹ کر اس شہر کو دیکھتے نہیں ہیں،آج بھی اس شہر کراچی کی گونج سے آج بھی لوگ پریشان ہیں،یہ شہر ان کی اولادوں کا ہے جنہوں نے ملک کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑا تھا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک خوشحالی کراچی میں سر جھکا کر داخل نہیں ہوتی پورے پاکستان میں کہیں نہیں پہنچتی، ساڑے تین کروڑ سے زائد نفوس کا یہ شہر اگر گن لیا جائے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے، سب جانتے ہیں پورا ہندوستان اُجڑا تھا تو کراچی آباد ہوا تھا، جنہوں نے پاکستان بنایا تھا ان کی اولادیں ہی اس ملک کو بچا اور چلا سکتی ہیں، ایم کیو ایم کے علاوہ اس ملک کے پاس اور کوئی آپشن نہیں بچا ہے،اس شہر کی دیواروں کو رنگین تو کئی بار کیا گیا مگر اسے سرسبز بنانے کی کوشش کبھی نہیں کی گئی۔

قومی شجر کاری ایم کیو ایم کی ہمت اور ہمدردوں کے تعاون کا نتیجہ ہے،یہ شادابی اور سبزہ ہی پاکستان کی امید اور یقین ہے۔ تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افواہوں کا پیچھا نہیں کرتے گورنر سندھ کے حوالے سے اگر فیصلہ ہونا ہے تو ایم کیو ایم سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا، عمران خان یا کسی سے بھی مذاکرات ہونا چاہئے یہی واحد راستہ ہے۔

جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا ہے اور مزید بجلی مہنگی ہوگئی ہے،یہ واحد دھرنا تھا جو بجلی مزید مہنگی کروا کر ختم ہوا۔بعدازاں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق پرست اراکین اسمبلی اور عوام کے ہمراہ پودے لگائے۔

Comments
Loading...