عمران نیازی وزیر اعظم ہوتے ہوئے 19 ضمنی الیکشن ہارے ہیں۔ سید مصطفی کمال
ایک جماعت کی جانب سے تاثر دیا جارہا ہے جیسے پہلی بار الیکشن میں یہ مسائل ہوئے ہوں جبکہ 2018 میں سیاسی مخالفین کے ووٹ گننے سے منع کردیا گیا تھا۔ سید مصطفی کمال
عمران نیازی وزیر اعظم ہوتے ہوئے 19 ضمنی الیکشن ہارے ہیں۔ سید مصطفی کمال
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج تیسرا دن ہے ایم کیو ایم پاکستان مسلسل تمام جماعتوں کو کہہ رہی ہے ملک کو انارکی کی طرف نہ لے جائیں ہر کوئی اپنے مفاد کی خاطر احتجاج کی دھمکی دے رہے ہمیں مجبور نہیں کیا جائے کہ ہم کراچی کے عوام کو روڈ پر آنے کی کال دیں پھر کوئی اپنے گھروں سے نہیں نکل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نے پروپیگنڈا مچایا ہوا ہے تاثر دیا جارہا ہے کہ پہلی بار الیکشن میں یہ مسائل ہوئے ہوں جبکہ 2018 میں بندوق کی نوک پر سیاسی مخالفین کی ووٹ گننے سے منع کردیا گیا تھا۔ عمران نیازی جیت جائے تو سب اچھا تھا آج جو ہوا وہ 2018 کی غلطیوں کا بھکتان ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے ذریعے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کیا۔سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی وزیر اعظم ہوتے ہوئے 19 ضمنی الیکشن ہارے ہیں۔ آج پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگ بیرون ملک سے بیٹھ کر ملک کیخلاف ٹرینڈز چلا رہے ہیں۔
انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے آر اوز اور انکے اہل خانہ کی تصاویر ٹرول کر رہے جو قانوناً جرم ہے ان سب فسادی لوگوں کیخلاف سوشل میڈیا ایکٹ کے تحت کروائی عمل میں لائی جائے،پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مجاہدین نے آج تک کبھی جاگیرداروں وڈیروں،سرمایہ داروں کیخلاف ٹرینڈز نہیں چلائے لیکن ایک شخص کی آنا کو تسکین پہنچانے کی خاطر ٹرینڈز چلائے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا ٹیررازم کیا جارہا ہے، اس ملک کو منصوبہ بندی کے تحت جتنا نقصان پی ٹی آئی کی سو شل میڈیا ونگ نے پہچایا تاریخ میں ایسا منفی پروپگینڈا نہیں ہوا۔۔انہوں نے کہا کہ آج صبح سے حد ہوگئی ہے ایک شخص استعفی دیکر پورے نظام کو بدنام کر رہا ہے اور یہ سب صرف ایک انسان کی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اگر اس کی استعفی پر نظر ڈالی جائے تو سب جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جبکہ اب چیف جسٹس صاحب نے بھی بول دیا اگر کوئی کہتا ہے انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو ثبوت لائیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آج تمام پاکستانیوں کو سوچنے کی ضرورت ہے یہ جو پچھلے پانچ سال سے عمران نیازی نے پاکستان میں فتنہ پھیلایا ہوا اس پر سوچنا ہوگا 2018 کے انتخاب کے بعد جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تھی تو پی ٹی آئی حکومت نے ایسا کیا کام کرا جو ان کو ووٹ پڑتا،حکومت بنانے کے بعد سے جو پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،جب اقتدار کے نشے میں عمران نیازی مست تھا تو اس کا جس سیاسی لیڈر کو دل کرتا تھا جو دل کرتا تھا بول دیتا تھا اور آج پھر اقتدار کی ہوس میں سب کے در پہ جارہا ہے اس سے بڑا منافق پورے پاکستان میں کوئی نہیں۔سید مصطفی کمال مزید کہا کہ آر اوز کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر جو چلایا جارہا ہے اس کی ایم کیو ایم سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی حرکات کو روکا جائے ورنہ بہت نقصان اٹھانا پڑے گا اور اس کے بعد کوئی آر اوز اور ڈی آر اوز بننے کیلئے تیار نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ پی ٹی آئی کے لوگ کر رہے ہیں اگر اس کا ایک فیصد بھی سندھ کے کسی نوجوان نے کیا ہوتا تو آج وہ غائب ہوتا،یا تو اس کی کہیں سے لاش ملتی، ریاست نے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے یہ جو چاہیں کریں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے آپریشن کیا ہوتا ہے ایم کیو ایم جانتی ہے، بلوچستان کے عوام جانتے ہیں۔
سندھ کی مائیں بہنوں نے آپریشن دیکھا ہے وہ جانتے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ تو ابھی کچھ ہوا ہی نہیں ہے یہ زبردستی کے سوشل میڈیا کے مظلوم بنے بیٹھے ہیں اور لوگوں کے ذہن خراب کر رہے ہیں۔