Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے پارک آؤٹ سورسنگ پالیسی پر دوہرے معیار کو بے نقاب کردیا

پریس کانفرنس کے دوران اس بات کے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی دکھائی گئیں تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔

0

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے پارک آؤٹ سورسنگ پالیسی پر دوہرے معیار کو بے نقاب کردیا

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے پارک آؤٹ سورسنگ پالیسی پر دوہرے معیار کو بے نقاب کردیا

میئر کراچی نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ٹاؤنز نے عدالت کو گمراہ کیا اور حقائق چھپائے۔ انہوں نے بتایا کہ ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبرگ کے متعدد پارکس مختلف پارٹیوں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں جہاں عام عوام سے فیس وصول کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران اس بات کے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی دکھائی گئیں تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔

Comments
Loading...